Posts

Recent posts

چین کے آئین کی اہم خصوصیاتٰ / چین کا موجودا آئین /characteristics of constitution of chinaٰ

عوامی جمہوریہ چین کا موجودہ آئین چوتھا آئین ہے جو چار حصوں پر 1984 کو منظور کیا گیااس آئین کی خصوصیات مندرجہ زیل ہیں تحریری آئین:۔ عوامی جمہوریہ چین کا موجودہ آئین ایک ابتدائیہ اور 138 صفحات پر مشتمل ہے جنہیں چار ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پہلے باب میں عام اصول ،دوسرے باب میں شہریوں کے حقوق و فرائض ، تیسرے باب میں ریاست کے ڈھانچے کا تزکرہ کیا گیا ہے اور چوتھا باب قومی پرچم، قومی نشان ، اور دارلحکومت کے بارے میں ہے۔اس طرح چینی آئین جدید مغربی ممالک کے دساتیر کے مقابلے میں ایک مختصر آئینی دستاویز ہے۔ نیم استوار آئین:۔

برطانیہ میں روایات اور رواجات کی اہمیت | برطانیہ کا آئین غیر تحریری کیوں ہے؟

برطانوی آئین میں روایات کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ ان کی وجہ سے برطانوی آئین غیر تحریری کہلاتا ہے۔ برطانوی حکومت انہیں روایات کی وجہ سے چلائی جاتی ہے  یہ روایات برطانوی قوم کے سیکڑوں برسوں کے تجربات کا نچوڑ ہے۔ انھہیں برطانوی پارلیمینٹ نے نہیں بنایااور ناہی برطانوی انظامیہ نے نافز کیا ہے اور نہ ان کو عدالتوں نے عملی شکل دی ہے۔ یہ وہ سمجھوتے، عادتیں اور رسمیں ہیں کہ جن سے حکومت کا کام چلتا ہے۔ پروفیسر اوگ اور زنگ کے مطابق یہ روایات ان مفاہمتوں، عادتوں یا طریقوں سے مل کر بنتی ہیں جومحض سیاسی اخلاق کے اصول ہوتے ہوئے بھی بڑے سے بڑے عوامی اقدار کے زمرے کے تعلقات اور کارکردگی کو بڑی حد تک متاثر کرتے ہیں۔1910ء میں برطانوی وزیرِاعظم "اسکوتھ" نے دارالعوام میں روایات کے بارے میں کہا تھا "ہماراآئینی نظام روایات اور رسم ورواج پر قائم ہےبادشاہ، پارلیمینٹ اور کابینہ کے تعلقات روایات پر ہی قائم ہیں۔ اگر چہ برطانوی آئین کا تین چوتھائی حصہ شاہی فرامین ہیں پارلیمینٹ کے قوانین اور عدالتی فیصلے تحریر شدہ ہیں لیکن پھر بھی برطانوی آئین غیر تحریری کہلاتا ہےکیونکہ روایات غیر تحریری ہیں جنہوں ن...

میڈیا اور پروپیگنڈہ | اکیسوی صدی اور پروپیگنڈہ

Image
پروپیگنڈہ ایک ایسا حربہ اور ہتھیار ہے جس کے زریعے لوگوں کے خیالات تبدیل کئے جاسکتے ہیں. پروپیگنڈہ دوسروں تک اپنے خیالات پہنچانے کا سب سے موثر ہتھیار ہے. پروپیگنڈہ کے زریعے معاشرے کے لوگوں کے رجحانات کو تبدیل کیا جا سکتا ہے. پروپیگنڈہ کے زریعے معاشرے میں تبدیلی آتی ہے اب یہ تبدیلی مثبت بھی ہو سکتی ہے اور منفی بھی اسکا انحصار پروپیگنڈہ کرنے والے پر ہے کہ وہ معاشرے میں کس طرح کی تبدیلی لانا چاہتا ہے. پروپیگنڈہ عوام کی فلاح وبہبود اور عوام کی خدمت کے لئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اور حکومت اپنی عوام میں مثبت، شعور اجاگر کرنے کے لئے پروپیگنڈہ کا استعمال کرتی ہے. اس کی تازہ مثال سپریم کورٹ کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کے لئے چندہ جمع کرنا ہے. یہ ایک مثبت پروپیگنڈہ ہےجس میں میڈیا کے مدد سے پاکستانی عوام میں ملک میں مستقبل میں ہونے والے پانی کے بحران کے پیش نظر ملک میں ڈیموں کی ضرورت پر شعور اجاگر کیا جا رہا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ اس ڈیم فنڈ میں حصہ ملائیں.  ٹی وی ریڈیو پر اشتہارات کے زریعے عوام میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جاتا ہے. خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ ...

بچوں کا عالمی دن اور محنت کش بچے / شاہ رخ خان

Image
بچوں کا عالمی دن منانے کے مقاصد تو بے شما ر ہیں جن میں بنیادی طور پر بچوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا، بے گھر بچوں کو بھی دیگر بچوں جیسی آسائشیں مہیا کرنا اوّل ترجیح ہے، لیکن خصوصی طور پر ان کی تعلیم، صحت ، تفریح اور ذہنی تربیت کے حوالے سے شعور اجاگر کیاجاتا ہے تاکہ بچے مستقبل میں معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ اس دن سکول اور تعلیمی ادارے بچوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کرنے کے لئے خصوصی تقریبات منعقد کرتے ہیں، اور اساتذہ اپنے شاگردوں میں تحریک پیدا کرتے ہیں کہ وہ سوچیں کہ ان میں اور دنیا کے دوسرے بچوں میں کیا فرق ہے، اور وہ کس طرح خود کو تعلیمی و سماجی لحاظ سے بہتر بنا سکتے ہیں۔ جبکہ والدین میں بچوں کی بہترین تربیت و پرورش کے لئے شعور بیدار کیا جاتا ہے کہ وہ ابتدائی عمر میں بچوں کوزیادہ سے زیادہ کھیلوں ،سیر وتفریح کے مواقع فراہم کریں تاکہ ان کی ذہنی وجسمانی نشوونما میں اضافہ ہو۔ اس دن بچوں کے حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیراہتمام سیمینارز،واکس اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے دسمبر 1954ء میں سفارشات پیش کی تھیں کہ تمام ممالک باقاعد...

برطانیہ میں بادشاہت، برطانوی سیاسی نظام میں بادشاہت برقرار رہنے کی وجوہات،برطانیہ میں جمہوری نظام ہونے کے باوجود بادشاہت کیوں قائم ہے۔

Image
بادشاہت اور جمہوریت دونوں متضاد  طرز ہائے حکومت ہیں اس لئے بجا طور پر  یہ سوال زہن میں پیدا ہوتا ہے کہ برطانیہ جو جمہوریت اور جمہوری روایات کا گھر ہے بادشاہت کو کیوں اب تک برقرار رکھے ہوئے ہیں؟ اس سوال کا جواب تلاش رنے کیلئے ان مخطلف اسباب کا جائزہ لینا ہو گا جو بادشاہت کو برقرار رکھنے کا باعث بنے۔ انگریزوں کی قدامت پسندی برطانیہ میں بادشاہت کی بقاء انگریزوں کی قدامت پسندی کا نتیجہ ہے خصوصا انگریز قوم آئینی معاملات کو نظرانداز کرنا اچھا نہیں سمجھتی پرانی چیزوں کو نئے سانچے میں ڈھال کر باقی رکھنا اپنی عزت سمجھتی ہے۔ جس سے وہ جزباتی طور پر وابستہ ہیں اس لئے وہ بادشاہت کو نا گزیر سمجھتے ہیں ۔ جمہوریت کا مددگار برطانوی بادشاہ نے کبھی جمہوریت کی مخالفت نہیں کی بلکہ ہمیشہ عوام کے جمہوری حقوق کو برتر سمجھااورانھیں دینے میں کبھی کوتاہی نہیں کی اور خود اپنے اختیارات رفتہ رفتہ جمہوری نمائندوں کو سونپ دئے۔برطانیہ میں 1870 میں جمہوریت کے قیام کا مطالبہ ضروری ہواتھاملکہ وکٹوریہ اور ان کے بعد آنے والے بادشاہوں نے بادشاہت کو اتنا مقبول بانا دیا کہ اب برطانیہ میں اسے ختم کرنے ...

جمہوری نظام حکومت|جمہوریت کی تعریف خوبیاں اور خامیاں | جمہوریت کی اقسام | democracy in urdu

Image
جمہوریت کو انگریزی زبان میں democracy کہا جاتا ہے۔ جو یونانی زبان کے دو الفاظ سے مل کر بنا ہے جس کے معنی عوام اور طاقت کے ہیں۔ اس لحاظ سے جمہوریت ایک ایسا نظام حکومت ہے جس میں اقتدار عوام کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔اور ان کے منشاء کے مطابق حکومت فرائض انجام دیتی ہے۔ ماہرین نے جمہوریت کی مخطلف انداز میں تعریفیں کی ہیں۔ چند مشہور تعریفیں مندرجی زیل ہیں۔ سیلے seeley نے جمہوریت کی تعریف کچھ یوں کی ہے: ''جمہوریت ایک ایسی طرز حکومت ہے جس میں ہر ایک شریک ہوتا ہے'' لارڈ برائسس کے خیال میں: ''جمہوریت وہ طرز حکومت ہے جس میں اختیارات ایک فرد واحد یا افراد کے ایک مخصوص طبقہ یا طبقات کی بجائے مواشرے کے تمام افراد کو بحیثیت مجموعی حاصل ہوتا ہے'' ابراہیم لنکن نے جمہوریت کی تعریف یوں کی ہے: ''جمہوریت عوام کی حکومت عوام کے زریعے اور عوام کی خاطر'' جمہوریت کی اقسام  جمہوریت کی دو اقسام ہوتی ہیں جو مندرجہ زیل ہیں۔ ا1-بلاواسطہ یا براہ راست جمہوریت  ا2بلواسطہ یا نمائندہ جمہوریت Direct democracy بلاواسطہ جمہوریت بلاساسطہ جمہوریت سے مراد وہ طریقہ...

Challenges in organizational behavior face by managers at the individual, group and organization level.

At Individual Level 1. Individual differences. Individual differences are the facts that make people different from each other in many ways such as our physical aspects, our likes, dislikes, interests, values, psychological makeup, personality etc. 2. Job satisfaction.      Jobs satisfaction refers to how well a job provides fulfillment of a need or want, or how well it serves as a source or means of enjoyment. Jobs satisfaction is the degree to which individuals feel positively or negatively about their jobs. 3. Motivation. A need or desire that serves to energize behavior end to direct it towards goal.. 4. Empowerment. Empowerment  refers to the employees feeling of being effective, in control and in fluent. Empowerment is an amalgam of four related feelings:   "Autonomy"   carries a sense of freedom in making choices about how to work and results in the feeling that the person is responsible for his choices.   "Confid...