جمہوریت کو انگریزی زبان میں democracy کہا جاتا ہے۔ جو یونانی زبان کے دو الفاظ سے مل کر بنا ہے جس کے معنی عوام اور طاقت کے ہیں۔ اس لحاظ سے جمہوریت ایک ایسا نظام حکومت ہے جس میں اقتدار عوام کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔اور ان کے منشاء کے مطابق حکومت فرائض انجام دیتی ہے۔ ماہرین نے جمہوریت کی مخطلف انداز میں تعریفیں کی ہیں۔ چند مشہور تعریفیں مندرجی زیل ہیں۔ سیلے seeley نے جمہوریت کی تعریف کچھ یوں کی ہے: ''جمہوریت ایک ایسی طرز حکومت ہے جس میں ہر ایک شریک ہوتا ہے'' لارڈ برائسس کے خیال میں: ''جمہوریت وہ طرز حکومت ہے جس میں اختیارات ایک فرد واحد یا افراد کے ایک مخصوص طبقہ یا طبقات کی بجائے مواشرے کے تمام افراد کو بحیثیت مجموعی حاصل ہوتا ہے'' ابراہیم لنکن نے جمہوریت کی تعریف یوں کی ہے: ''جمہوریت عوام کی حکومت عوام کے زریعے اور عوام کی خاطر'' جمہوریت کی اقسام جمہوریت کی دو اقسام ہوتی ہیں جو مندرجہ زیل ہیں۔ ا1-بلاواسطہ یا براہ راست جمہوریت ا2بلواسطہ یا نمائندہ جمہوریت Direct democracy بلاواسطہ جمہوریت بلاساسطہ جمہوریت سے مراد وہ طریقہ...
Comments
Post a Comment