رپورٹنگ اور بیٹ رپورٹنگ /Reporting and Beat reporting

Define reporting. what is beat? define some reporting beats.
بیٹ کسے کہتے ہیں؟؟ چند رپورٹنگ بیٹس کے بارے میں لکھئے۔


:رپورٹنگ

تمام متعلقہ حقائق کی دریافت کرنا ، اہم حقائق کا انتخاب کرکے ایک جامع کہانی بنا کر پیش کرنا نیوز رپورٹنگ کہلاتا ہے ۔ ایک نیوز رپورٹر کو صلاحیت ، صبر اور محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔رپورٹنگ صحافتی پیشے کا ایک اہم جز ہے ۔ رپورٹر کو ایک رپورٹ تیار کرنے میں کئی گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔جس کے لئے اسے نا تو صرف توانائ کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ اسے سچائ کو کھودنے کے لئے مخطلف ذرائع سے حقائق جمع کرنے ہوتے ہیں۔اسے ایک مکمل اور جامع رپورٹ تیار کرنے کیلئے آخری حد تک تمام حقائق کی تحقیق لازم ہے۔ جدید دور کی صحافت میں پریس کی زمداریوں میں کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ان دنوں لوگ حکام کے زیرِ انتظام یعنی میونسپلٹی،ضلعی انتظامیہ، اور ریاسستی حکومتی حکام بلواستہ یا بلاواستہ طور پر انسانی زندگیوں میں شامل ہیں۔انسان اکیلا نہیں رہ سکتا وہ ایک سماجی جانور ہے ۔ وہ اپنے پڑوسی کےبرتائو اور عمل سے اثر انداز ہوتا ہے۔وہ ہر وقت اس دنیا کے بارے میں جہاں وہ رہتا ہے مزید جاننے کے لئے فکر مند ہے ان کے اس تجسس کی تسکین ایک اچھے صحافی کی اہم زمداری ہے۔

:بیٹ

بیٹ رپورٹنگ کو مخصوص رپورٹنگ بھی کہا جاتا ہے۔ صحافت کی زبان میں بیٹ رپورٹنگ کو معنی کسی خاص مسئلہ، شعبہ، تنظیم یا ادارہ کی رپورٹنگ کہتے ہیں ۔ اور ایسے رپورٹر جس کو کسی بھی مخصوص شعبہ کی رپورٹنگ کا کام دیا جاتا ہے اسے بیٹ رپورٹر کہتے ہیں۔ وہ جس موضوع یا علم پر عبور رکھتا ہے۔ اسے اس ہی شعبہ کی رپورٹنگ کی زمداری دی جاتی ہے۔ ایک بڑے شہر میں مخطلف شعبہ، تنظیم یا ادارہ کیلئے مختلف بیٹ رپورٹرز مخصوص کئے جاتے ہیں۔ان تمام رپورٹرز کی نگرانی ایک چیف رپورٹر کرتا ہے۔ بڑے اخبارمیں رپورٹر کا موضوعی بیٹ ہوتا ہے۔ مثلاَ کوئی رپورٹر سیاسی رپورٹنگ کے لئے مختص کیا جاتا ہے تو وہ صرف سیاسی پارٹیوں سے متعلق خبریں ارسال کرتا ہے ۔ کرائم رپورٹر صرف کرائم کی ہے رپورٹ اور خبر ارسال کرتا ہے وغیرہ وغیرہ۔
 :چند رپورٹنگ بیٹ مندرجہ ذیل ہیں 

:سیاسی بیٹ

 ایک سیاسی بیٹ کو رپورٹر کا کام صرف سیاسی نوعیت کی خبریں ارسال کرنا ہوتا ہے۔ عام طور پر ایک سیاسی مہم یا سیاسی شخصیت کی کوریج ہی کافی نہیں ہوتی بلکہ ایک سیاسی رپورٹر کو زیادہ سے زیادہ وقت ارد گرد موجود سیاسی امیدواروں اور سیاسی تقریروں کو سننے میں لگانا چاہئے۔ زیادہ تر سیاسی رپورٹر حکومت کی خالصاَ سیاسی پہلوئوں اور وہ شخصیات جو حکومت کو چلانےمیں شامل ہیں ان کی رپورٹنگ کرتے ہیں وہ معمول کے مطابق سیاسی واقعات کی تہہ میں جا کر انتہائی اہمیت کی حامل خبریں تیار کرتے ہیں۔ 

:تعلیم و تحقیق

 ایک تعلیمی بیٹ کے رپورٹر کا کام تعلیم و تحقیق سے متعلق تمام خبریں ارسال کرنا ہو تا ہے ۔ تعلیم اور تحقیق ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔ جس کے نتیجہ میں نئے علوم جنم لیتے ہیں جو کہ قوم کو علم اور ترقی دینے کیلئے بہت ضروری ہے۔ کسی بھی تعلیمی ادارے کے ریسرچ پروگراموں اور ان کے نتائج اور کامیابیوں کو رپورٹ کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی نظام، اس کی خصوصیات، خوبیاں اورخامیاں تعلیمی رپورٹنگ کا بنیادی دائرہ ہے۔ اس کے علاوہ سائنسی ایجادات، جغرافیائی معلومات، سیاسی، معاشی اور تاریخی انکشافات نئے کمالات وغیرہ اس بیٹ میں شامل ہیں۔

:ماحولیاتی بیٹ 

ایک ماحولیاتی بیٹ کے رپورٹر کا کام ماحولیات اور موسم سے متعلق تمام خبریں ارسال کرنا ہو تا ہے۔ ماحول انسانی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے جس کی وجہ سے ماحول اور وہ عوامل جو آلودگی کاباعث بنتے ہیں ان کی کوریج کرنا بہت ضروری ہوگیا ہے۔ لہٰذی ماحولیاتی رپورٹنگ اہم رپورٹنگ بیٹ بن چکی ہے۔ آلودگی کی روک تھام کیلئے حکومت کی خدما ت کیا ہیں؟ اور آلودگی کی روک تھام کیلئے عوام کا کتنا حصہ ہے وغیرہ، ماحولیاتی رپورٹنگ میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ پانی کی آلودگی ، فضائی آلودگی ، شہری صفائی وغیرہ ماحولیاتی بیٹ کی رپورٹنگ کا حصہ ہے۔

 :کورٹ یا کرائم رپورٹنگ

 اس بیٹ میں چوری ، ڈاکہ، قتل وغارت، دشمنی اور لڑائ جھگڑوں کے نتیجے میں ہونے والے جرائم کی خبریں وغیرہ شامل ہیں ۔اس کے علاوہ اس کے متعلق کورٹ کو مقدمات، ان کی سنوائی اور کورٹ کے فیصلے وغیرہ بھی اس بیٹ کا حصہ ہیں۔

 :ثقافتی بیٹ

موضوع کے اعتبار سے ثقافتی خبریں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ شہروں میں یا قومی سطح پر ثقافتی سرگرمیوں کی رپورٹنگ سے معاشرے کی ثقافتی، تعلیمی اور تہزیبی ترقی کا  مظاہرہ ہوتا ہے۔ ثقافتی ترقی کا پیمانہ ہی قومی ترقی کا عکاس ہوتا ہے۔ صوبائی سرگرمیوں کی وجہ سے پاکستان کے چاروں صوبوں  کی ثقافت کا مظاہرہ ہوتا ہے صوبائی ثقافت  قومی یکجہتی  کیلئے مسلسل کوشش غیر ملکی طائفوں کی آمد کی رپورٹنگ کی تعریف کی جئے۔ خبریں وغیرہ اخبار کی زینت بنتے ہیں۔

Comments

Post a Comment

Popular posts from this blog

جمہوری نظام حکومت|جمہوریت کی تعریف خوبیاں اور خامیاں | جمہوریت کی اقسام | democracy in urdu

قومی خبر رساں ادارے/ national news agencies